ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / رابطہ سوسائٹی بھٹکل کی طرف سے منکال ویدیا کی تہنیت

رابطہ سوسائٹی بھٹکل کی طرف سے منکال ویدیا کی تہنیت

Mon, 10 Jul 2023 00:07:52    S.O. News Service

بھٹکل 10جولائی (ایس او نیوز) گلف کی دس بھٹکلی جماعتوں کا مشترکہ ادارہ رابطہ سوسائٹی کی طرف سے اُترکنڑا کے انچارج وزیرمنکال وئیدیا کی تہنیت کی گئی اوربھٹکل سے بھاری ووٹوں سے انتخابات جیت کر رکن اسمبلی منتخب ہونے، کابینی وزیر بننے اور پھراُترکنڑا ڈسٹرکٹ انچارج وزیر منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک سپاس نامہ پیش کیا گیا جس میں ان کو وزارتی عہدہ ملنے پر توقع ظاہر کی گئی ہے کہ وہ بھٹکل کے عوامی مسائل حل کرنے کی طرف بھرپور توجہ دیں گے۔

اس موقع پر رابطہ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری عتیق الرحمن مُنیری نے ان کوپھولوں کا ہار پھر شال پہناتے ہوئے تہنیت کی اورسپاس نامہ پیش کیا۔

رابطہ کے سابق جنرل سکریٹری ایس جے سید ہاشم، سابق صدرمحمد صادق پلّوردیگر ممبران رکن الدین محی الدین، عبدالسمیع کولا، محمد سلیم سعدا،محمد فائق اُدیاو، مبین دلدار، فضل الرحمن مُنیر، سیف اللہ بائیدہ، الیاس سدی باپا و دیگر کئی لوگ موجود تھے۔

 


Share: